کوٹری،لیاقت میڈیکل اسپتال سے موٹر سائیکل چور عوام کے ہاتھوں پکڑا گیا ،پولیس کے حوالے

بدھ 10 فروری 2016 20:17

کوٹری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) لیاقت میڈیکل اسپتال سے موٹر سائیکل چور عوام کے ہاتھوں پکڑا گیا عوام کے ہاتھوں پٹائی لمس گارڑز نے پولیس حوالے کرنے کے لئے لیا تو چوری نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی اور زخمی ہو گیا جامشورو تھانے پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق لیاقت میڈیکل اسپتال کی پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل کو چوری کرتے ہوئے قریبی موجود لوگوں نے ایک چور بہ نام احمد ملاح کو پکڑ لیاجبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پکڑے گئے چور پر عوام نے ہاتھ صاف کئے تو لمس کے سیکورٹی گارڈوں نے چوری کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے پولیس کے انتظار تک دوسری منزل پر منتقل کیا ہی تھا کہ چور نے اسپتال کی دوسری منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر بھاگنے کی کوشش کی اور نیچے گر کر بری طرح زخمی ہو گیا جیسے جامشورو پولیس نے تحویل میں لیتے ہوئے تھانے منتقل کیا جہاں موٹر سائیکل مالک جمال الدین چانڈیو کی فریاد پر چورکے خلاف مقدمہ نمبر47.2016 درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :