اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ ڈائریکٹوریٹ نے انسداد تجاوزات کے دیگر عملے کی مدد سے تجاوزات کو ختم کردیا

بدھ 10 فروری 2016 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ ڈائریکٹوریٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کیس نمبر299/10,300/10 SA-9 / SA-8/1 ST-1 Sector 2-Bمیں تجاوزات کو فوری ہٹانے کے حکم پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال خان، محمد فہیم ، منیر اختر کی موجودگی میں انسداد تجاوزات کے دیگر عملے کی مدد سے تجاوزات کو ختم کردیا۔

دریں اثناء پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رضوان خان کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ ریکوریز کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی سجاد عباسی کے 5ماہ سے جار ی احکامات کے باوجود 5کروڑ 60لاکھ روپے کی کٹوتی نہیں کی گئی۔ دو کروڑ انسٹھ لاکھ روپے کے الیکٹرک کے ایم اینڈ ای(M&E) میکینیکل اینڈ الیکٹریکل ڈپارٹمنٹ نے ایڈجسٹ کرائے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ اورنگی ٹاؤن اور ۱۳،جی کے گرڈ اسٹیشن کے آکیوپینسی کے چالان جاری کردیئے گئے ہیں جس سے مزید ڈیڑھ کروڑ کی ریکوری ہوگی۔

بلدیہ غربی سے تین کروڑ کی ایڈجسٹمنٹ فنانس ڈپارٹمنٹ نے کرنی تھی جو نہیں کی گئی۔پی ڈی اورنگی کی لیز اور ٹرانسفر، میوٹیشن منی جسکا ٹارگٹ دو کروڑ سالانہ تھا ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے جمع کرادیئے گئے ہیں جو تقریبا 110 فیصد سے زائد ہے میٹروپولیٹن کمشنرسمیع الدین صدیقی کی سرپرستی کی وجہ سے پی ٹی سی ایل سے پانچ کروڑ بارہ لاکھ روپے وصولی کے لئے سند ھ ہائی کورٹ کے لئے مقدمہ تیار کرلیا گیا ہے جسکی پیروی پیرزادہ ایسوسی ایٹس کے عارف چوہدری ایڈدوکیٹ کریں گے۔

کے ایم سی کے اپنے محکمے ہیلتھ، سلاٹر ہاؤس، ہیلتھ گورنمنٹ آف سندھ بھی تقریبا ڈھائی کروپے کے نادہندہ ہیں جن پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ پیرا برائے 2014-2015لگادیا ہے اور متعدد لیٹرز ملنے کے باوجود انکی ادائیگی نہیں کی گئی اس لئے قوی امکانات ہیں کہ یہ ڈرافٹ پیرا میں تبدیل ہو جائیں گے۔ مذید برآں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت سیکٹر 10 میں شاپنگ مال، سلاٹر ہاؤس، پچیس بس اسٹاپ بھی ورکنگ میں لائے گئے ہیں جنہیں قواعد و ضوابط کے تحت میئر کراچی سے فائنل کرایا جائے گا۔

ہینڈ کارٹ کی رجسٹریشن بھی شروع کردی گئی ہے۔ اجلاس میں ڈی ایم سی غربی کی لینڈ کے معاملات میں مداخلت کا نوٹس لیتے ہوئے کے ایم سی کی رٹ کو چیلنج کرنے والے اقدامات پر ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سرکاری زمین کے تحفظ کے لئے وہاں بورڈز نصب کرنے کے علاوہ چار دیواری کی بھی تجویز پیش کی گئی۔ تجاوزات پر کنٹرول اور لینڈ کے معاملات کے لئے انچارج عبدالمنان قائم خانی اور نائب انچارج محمدفہیم پر مبنی کمیٹی بنائی گئی ہے جو روزمرہ رپورٹ کریگی۔

کمیٹی کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال خان کرینگے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اقبال خان، عقیل احمد، سید محمد جاوید،ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل افیئرز جمال اختر، ریکارڈ اینالسٹ، محمد رافع خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر انسداد تجاوزات عبدالمنان قائم خانی، ڈیٹا اسسٹنٹ عظمی یونس، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر محمد یونس، کمپیوٹر ریکارڈ مینیجر رضوان مغل، اسسٹنٹ عادل خان، پرسنل اسٹاف آفیسرسہیل حسن، اسسٹنٹ لیگل کیسز امتیازاحمد پے شیٹ اسسٹنٹ جاوید احمد۔ لینڈ انسپیکٹرز اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :