انتخابی اصلاحات کا دارو مدارقومی سطح پر صاف اور شفاف مردم شماری کرانے سے ہے

چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی یورپی یونین کے انتخابی مشن سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 10 فروری 2016 20:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کا دارو مدارقومی سطح پر صاف اور شفاف مردم شماری کرانے سے ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کویورپی یونین کے الیکٹورل فالو اپ مشن کے سربراہ مائیکل گاہلر کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر آئے ایک وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی ۔اس دوران رضاربانی نے کہا کہ پاکستان شماریات بیورو میں چھوٹے صوبوں کی نمائندگی سے متعلق مسائل کو دیکھنے کی ضرورت ہے ۔چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے وفد کو خوش آمدید بھی کہا ۔ وفد کے رہنما نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات کو سراہا۔ اور اپنے اس دورے کو انتہائی مفید قرار دیا ۔