انصاف کا نظام رائج کرنیوالوں کے چہروں سے نقاب ہٹ چکا ہے، خیبرپختونخوا میں 90 دن میں کرپشن تو ختم نہ ہوئی مگر ادارہ ختم ہو گیا، کرپشن کے الزام میں گرفتار وزیر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، صوبے میں سہولتیں دینے والوں کو احتساب کمیشن ہاتھ نہیں لگا سکتا،عمران خان اڑھائی سال گزرنے کے باوجود اپنی جماعت میں بہتری نہ لا سکے،ہماری اڑھائی سال کی کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدکی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
بدھ 10 فروری 2016 20:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ انصاف کا نظام رائج کرنے والوں کے چہروں سے نقاب ہٹ چکا ہے، خیبرپختونخوا میں 90 دن میں کرپشن تو ختم نہ ہوئی مگر ادارہ ختم ہو گیا، کرپشن کے الزام میں گرفتار وزیر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے،خیبرپختونخوا میں سہولتیں دینے والوں کو احتساب کمیشن ہاتھ نہیں لگا سکتا،عمران خان اڑھائی سال گزرنے کے باوجود اپنی جماعت میں بہتری نہ لا سکے،ہماری اڑھائی سال کی کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے۔
وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ انصاف کا نظام رائج کرنے والوں کے چہروں سے نقاب ہٹ چکا ہے،عمران خان کے قائم کردہ احتساب کمیشن کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ احتساب کمیشن کے چیئرمین نے کہا کہ آپ احتساب کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں اور جسٹس وجیہ الدین نے بھی پارٹی انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کا ساتھ دینے پر استعفیٰ دے دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں کرپشن کے الزام میں گرفتار وزیر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان کے بدعنوانی کے خلاف دعوے دھرے کے دھرے ہی رہ گئے، گرفتار وزیر نے سب کے کرتوت سامنے لانے کی دھمکی دی اس لئے عمران خان بدعنوانی میں ملوث گرفتار وزیر کو تحفظ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 90 دن میں کرپشن تو ختم نہ ہوئی مگر ادارہ ختم ہو گیا،شہباز شریف کے ہسپتالوں کیلئے بنائے گئے قوانین کو عمران خان نے اپنا لیا ہے، اب انہیں پوری طرح شہباز شریف کی شاگردی اختیار کرلینی چاہیے، ملک جب بھی ترقی کے سفر پر گامزن ہوتا ہے عمران رکاوٹیں کھڑی کر دیتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ورلڈ بینک کے صدر نے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کو سراہا ہے، خیبرپختونخوا میں سہولتیں دینے والوں کو احتساب کمیشن ہاتھ نہیں لگا سکتا، وفاق کے قائم کردہ احتساب کے ادارے میں مزید اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی جماعت میں منصفانہ انتخابات میں رکاوٹ بن رہے ہیں، اڑھائی سال گزرنے کے باوجود وہ اپنی جماعت میں بہتری نہ لا سکے، جبکہ ہماری اڑھائی سال کی کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ حالات نے عمران خان کا اصل چہرہ قوم کو دکھا دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.