کسٹم عدالت نے کچھوے سمگلنگ کیس میں ملزم کا 14 روزہ ریمانڈ دیدیا

ملزم 22 نایاب کچھوے کولمبو سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ، کسٹم حکام نے لاہور ایئرپورٹ سے حراست میں لیا

بدھ 10 فروری 2016 19:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء ) لاہور کسٹم عدالت نے نایاب کچھوے کولمبو سمگل کرنے کے الزام میں ملزم کو 14 روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمپلیکس لاہور میں کسٹم جج نے کیس کی سماعت شروع کی تو کسٹم حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ہون لاہور سے 22 نایاب کچھوے کولمبو سمگل کر رہا تھا۔ کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو لاہور ائیر پورٹ گرفتار کر لیا۔ کسٹم حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ ملزم کے وکیل نے کسٹم حکام کے دلائل مخالفت کی جس کے بعد عدالت نے دونوں جانب سے موقف سننے کے بعد ملزم ہون کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :