پاکستا ن کو تعلقا ت عامہ کے ماہرین کی اشد ضرورت ہے‘طلبہ پاکستا ن کی ساکھ بہتر کر نے میں عملی حصہ ڈالیں

ڈی جی پی آر پنجاب راجہ جہانگیر انور کا پنجا ب یونیورسٹی میں لیکچر

بدھ 10 فروری 2016 19:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 فروری۔2016ء ) آج کے درو میں پاکستا ن کو ڈاکٹروں اور انجینییٔرز کی نسبت ابلاغ کے ماہرین کی زیادہ ضرورت ہے تا کہ وہ اقوام عالم میں پاکستا ن کی ساکھ اورامیج کو بہتر بنا نے میں اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار ڈایٔریکٹر جنرل پبلک ریلشن پنجاب راجہ جہانگیر نے پنجاب یونیورسٹی کے ادارہ علو م ابلاغیات سے خطاب کرتے ہوئے کیا الیکچر کا عنوان "جدید دور کی تعلقات عامہ" :مواقع اور چیلنجز ۔

انچارج ادرہ علوم ابلاغیات ڈاکٹر نوشینہ سلیم ، شبیر سرور، ڈاکٹر وقار ملک ،فہد محمود اور اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی اورنج ٹرین اور لاہور میں دیگر ترقیاتی کاموں سے متعلق تنقیدی سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی کے نئے فلسفے کے مطابق تقریبا پانچ سیکٹرز میں بیک وقت کا م کرنا ضروری ہو گیا ہے ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم،صحت اور دیگر شعبوں پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پنجا ب حکومت صرف لاہو ر پر ہی کا م نہیں کر رہی جیسا کہ لاہور میں میٹرو بس سروس شروع کرنے کے بعد ملتان اور راولپنڈی میں بھی چلائی گئی اسی طرح اورنج لائن میٹرو ڑ لاہو ر کے بعد سیا لکوٹ اور دیگر اضلاع میں بھی چلائی جائے گی۔ انہوں نے طلباء کو کتا بیں پڑھنے اور کمیونیکیشن سکلز بڑھانے کی تلقین کی ۔انچارج ڈائریکٹر نوشینہ سلیم نے کہا کہ اس طرح کے الیکچرز سے صنعت و تعلیم میں روابط قائم ہوں گے اور طلبہ کو روز گا ر کے مواقع فراہم ہو گے۔ لیکچر کا اہتمام پبلک ریلیشنز سوسائٹی کے کوارڈینیٹر ، شبیر سرور اور میمبران عادل جاوید، عمار خالد، سمبل ملک، محمد دانیال، افنان ووٹو اور عدیل اکبر نے کیا۔

متعلقہ عنوان :