چنیو ٹ ‘ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین و سیکنڈری سکول بھوآنہ میں سیکیورٹی و دیگر اہم اداروں کی موک ایکسر سائز

بدھ 10 فروری 2016 19:57

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) چنیو ٹ میں ممکنہ دہشت گردی سے نپٹنے کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین و سیکنڈری سکول بھوآنہ میں سیکیورٹی و دیگر اہم اداروں نے موک ایکسر سائز کی۔ موک ایکسر سائز کے دوران ہنگامی صورت میں سکولز و کالجز کے اساتذہ و طلباء کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کرنے کے عملی مظاہرے کیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر DPO چنیوٹ محمد عبدالقادر قمر کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس ودیگر اہم اداروں نے مختلف سکولز و کالجز میں ممکنہ دہشت گردی سے نپٹنے کے لیے موک ایکسر سائز کی۔ موک ایکسر سائز کا عمل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین و ہائر سیکنڈری سکول بھوآنہ میں کیا گیا ۔ موک ایکسر سائز DSP ہیڈ کوارٹر ممتاز صحرائی کی زیر نگرانی ہوئی ۔ موک ایکسر سائز میں چنیوٹ پولیس ، ایلیٹ فورس، CTD، ریسیکیو1122 ، فائر بریگیڈ، ایگل سکارڈ ، ٹریفک پولیس، بم ڈسپوز ل سول ڈیفنس و دیگر سیکیورٹی اداروں نے ممکنہ دشت گردی کی صورت میں دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کرنے اور اساتذہ و طلباء کو محفوظ مقامات پر پہنچانے اور زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینے کے عملی مظاہرے کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :