پنجا ب اسمبلی اپوزیشن جماعتوں کا اورنج لائن ٹرین کے خلاف اسمبلی سے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ تک احتجاجی مارچ

اپوزیشن اراکین کے ’’راستہ بدلو یا حکومت بدلو‘‘ ’’تاریخی ورثے کو تباہ نہ کر‘‘کے نعرے وزیر اعلیٰ اورنج لائن منصوبے کو ایوان میں لائے ،ایوان کو بتایا جائے منصوبے کی تکمیل کیلئے کس غیر ملکی بینک سے قرضہ لیا گیا ‘ شرائط کیا ہیں‘منصوبے سے براہ راست 10لاکھ شہری متاثر ہوررہے ہیں،منصوبہ کا شفاعیت سے دور تک کوئی تعلق نہیں پنجا ب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 10 فروری 2016 19:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) پنجا ب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا اورنج لائن ٹرین کے خلاف اسمبلی سے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ تک احتجاجی مارچ‘اپوزیشن اراکین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ’’راستہ بدلو یا حکومت بدلو‘‘ ’’تاریخی ورثے کو تباہ نہ کر‘‘کے نعرے لگاتے رہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے پنجاب اسمبلی سے ایوان وزیر اعلی تک اورنج لائن میٹر ٹرین منصوبے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس میں اراکین اسمبلی حکومت کے خلاف لگاتے رہے اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ اورنج لائن منصوبے کو ایوان میں لائے ،ایوان کو بتایا جائے کہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے کس غیر ملکی بینک سے قرضہ لیا گیا اور اس کی شرائط کیا ہیں،اس منصوبے سے برائے راست 10لاکھ شہری متاثر ہوررہے ہیں،منصوبہ کا شفاعیت سے دور تک کوئی تعلق نہیں ہے ،شہریوں کو معقول معاوضہ نہیں دیا جارہا حکومت اپنی مرضی سے ریٹ تح کررہی ہے،اس منصوبے کو ٹرنل بورنگ ٹیکنالوجی سے مکمل کیا جائے اور تمام متاثرین کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق پیسے دیں جائیں ،اپوزیشن حکومت منصوبوں کی مخالفت نہیں کرتی بلکہ عوام کی آواز بلند کرتی ہے،وزیر اعلیٰ ایوان میں آئیں اور ایوان کو اس منصوبے کے بارے میں آگاہ کریں اور اعتماد میں لائیں ،مسلم لیگ(ن) کے احمد شاہ گھگھہ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کے دور میں یہ منصوبہ اس سے کم لاگت کا تھا اور زیر زمین تھا مگر اس میں کمیشن بڑھانے کیلئے ٹرین اوپر چلائی جارہی ہے ،پنجاب حکومت فوری اس منصوبے کو روکے اور اپوزیشن جماعتو ں اعتمام میں لے،پیپلزپارٹی کے خواجہ نظا م نے کہا پنجاب حکومت ایک منصوبے کی خاطر لاکھوں لوگوں کو بے گھر کررہی ہے اور کو جائز معاوضہ نہیں دی اجارہا،شہر میں گر دو غبار کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں،پنجاب حکومت نے سارا بجٹ لاہور میں لگا دیا ہے جبکہ جنوبی پنجاب کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے ،صوبے میں رزاعت،تعلیم،پینے کا پانی اور دیگر منصوبے کے پیسے اورنج لائن ٹرین پر لگا ئے جاررہے ہیں۔