ملک بھر میں نماز کے اوقات اور جمعہ کے خطبات کے حوالے سے تمام مسالک کے علماء پر مشتمل کمیٹی فیصلہ کریگی ،حکومت صرف سہولت کار کا کردار اداکرے گی ، علماء کرام کے ساتھ ملک نظام صلوٰۃپر کام کر رہے ہیں، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 فروری 2016 19:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اوربین المذاہب آہنگی سردارمحمد یوسف نے کہاہے کہ ملک بھر کیلئے نماز کے اوقات اور جمعہ کے خطبات کے حوالے سے تمام مسالک کے علماء پر مشتمل کمیٹی فیصلہ کرے گی ،حکومت صرف سہولت کار کا کردار اداکرے گی ، وزرات بین المذاہب ہم آہنگی علماء کرام کے ساتھ ملک نظام صلوٰۃپر کام کر رہی ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ، حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے گورننس بہتر ہوگئی ہے کرپشن پر قابو پالیاگیاہے کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جارہاہے ، توانائی کے بحران کے حل کیلئے وزیر اعظم خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار ویسف نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی واضح ہے گورننس بہتر ہوئی ہے ، کرپشن پر قابو پالیاگیاہے ، توانائی کے بحران کے حل کیلئے وزیر اعظم خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ، تونائی کے منصوبے جاری ہیں توانائی کے بحران ختم کرنے کا ٹارگٹ حاصل کرلیں گے، وزرات مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوشان ہے ، بین المذاہب ہم آہنگی میں بہتری آتی ہے ، لوگ مطمئن ہیں ، ملک بھر کیلئے نظام صلوۃ پر کام کیا جارہاہے ، نظام صلوۃ کے حوالے سے تمام مسالک کے علماء کرام پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے ، حکومت جمعہ کیلئے کوئی خطبہ جاری نہیں کرے گی، جمہ کو خطبہ کے حوالے سے تمام مسالک کے علماء پر مشتمل کمیٹی فیصلہ کرے گی حکومت ان کو سپورٹ کرے گی اور سہولت کار کا کردار اداکرے گی ۔

(جاری ہے)

نظام صلوۃ کے حوالے سے علماء کی کمیٹی نماز کے اوقات اور خطبات کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :