سوزوکی مہران کے 2015 ماڈل میں کئی خامیوں کی شکایات

muhammad ali محمد علی بدھ 10 فروری 2016 19:44

سوزوکی مہران کے 2015 ماڈل میں کئی خامیوں کی شکایات
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء)سوزوکی مہران کے 2015 ماڈل میں کئی خامیوں کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کارساز کمپنی سوزوکی کی جانب سے مہران گاڑی کے آخری ماڈل 2015 کو گزشتہ برس پاکستان کی مارکیٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ اس گاڑی کو استعمال کرنے والے کئی افراد کی جانب سے اس میں موجود کئی خامیوں کی شکایات کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ شکایت گاڑی کے ہیچ لاک یعنی ڈگی کے لاک کی سامنے آئی ہیں۔

ڈگی کا دروازہ کبھی لاک ہوتا اور کبھی نہیں ہوتا ۔ دوسرا مسئلہ یہ سامنے آیا ہے کہ اس گاڑی کے انڈیکٹر کا خود کار نظام صحیح کام نہیں کرتا۔ تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ گاڑی کا پٹرول گیج پیٹرول ٹینک پورا بھروانے کے باوجود خالی ہی ظاہر ہوتا رہتا ہے۔ جبکہ اس گاڑی کے ریڈیٹر فین سے متعلق بھی کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔