خیرپور پولیس نے ایک ماہ کے دوران تین ڈاکو ؤں کو ہلاک، ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا

بدھ 10 فروری 2016 19:37

سکھر ۔ 10فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) خیرپورضلع پولیس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے تین ڈاکو ؤں کو پولیس مقابلہ میں ہلاک جبکہ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ماہ جنوری کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پولیس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران تین پتھاریداروں، 50 اشتہاری ملزمان، 163 روپوش ملزمان کے علاوہ 17 دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ مختلف کاروائیوں میں ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف، 11 بندوقیں، 4 رائفل، 28 بکس، 76 راؤنڈ، 12 کلو 857 گرام چرس، 8 کلو25 گرام بھنگ، 5 گرام ہیروئن اور 92 شراب کی بوتلیں برآمد کرکے تحویل میں لی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :