معیاری لیبارٹریز کی ٹیسٹ رپورٹ جمع کروانے والوں کو میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا‘ ڈاکٹر خالد شیخ

بدھ 10 فروری 2016 19:35

کراچی ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) سروسز ہسپتال کراچی کے ایم ایس ڈاکٹر خالد حسین شیخ نے کہا ہے کہ سروسز ہسپتال میں نہ صرف کرپشن کا خاتمہ کیا گیا ہے بلکہ طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر معیاری لیبارٹریز کے ٹیسٹ کا داخلہ بند کر دیا گیا، صرف معیاری لیبارٹریز کے ٹیسٹ جمع کروانے والوں کو میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر عملے کا کوئی بھی رکن کرپشن یا غفلت کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :