اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 10 فروری 2016 19:28

اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء) اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی مرحلہ وار بحال ہو رہی ہے۔ کل صبح تک تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کی بحالی مکمل ہو جائے گی۔ سوئی ناردرن کے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کی بحالی سسٹم میں آر ایل این جی گیس شامل ہونے کے باعث ممکن ہو پائی ہے۔