اپوزیشن کا ”چھنکنا“ پنجاب اسمبلی کارروائی سے ”ہٹا“ دیا گیا

بدھ 10 فروری 2016 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی کے انیسویں اجلاس کے گزشتہ روز 10فروری کو ہونیوالے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران محکمہ صحت کے بابت ہونے والے سوالات میں حکمران جماعت کی طرف سے مشیر صحت پنجاب خواجہ سلیمان رفیق اور پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر اپنی طرف سے پوری تیاری کے ساتھ آئے ہوتے تھے تاہم سرکاری ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں، ہونے والی ہلاکتوں، ڈاکٹرز کی تعداد اور رویے کے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے 50ہزار روپے میں ملنے والے سٹنٹ (دل کے وال کا پرزہ) کی سرکاری ہسپتالوں میں مالیت ایک لاکھ پچیس ہزار روپے وصول کی جاتی ہے اور مریض کے لواحقین سے باقاعدہ دستخط کروائے جاتے ہیں پر سپلیمنٹری سوال پر گفتگو میں کہا کہ جناب اسپیکر محکمہ صحت کی کارکردگی سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار اور 5بچوں کے والد کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد جونیئر ڈاکٹرز کے ہاتھوں موت کے منہ میں جارہے ہیں تو کیا حکومت چھنکنا بجا رہی ہے جس پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ غیر پارلیمانی لفظ کو کارروائی سے حزف کرا دیا جائے۔