گوگل کے سربراہ امریکا کے بھاری تنخواہ دارسی ای او بن گئے،رپورٹ

کمپنی نے فروری میں 19کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالرز ادا کئے،کمپنی ریکارڈ

بدھ 10 فروری 2016 19:18

گوگل کے سربراہ امریکا کے بھاری تنخواہ دارسی ای او بن گئے،رپورٹ

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن ’گوگل ‘کے سربراہ سندر پچائی امریکا کے سب زیادہ تنخواہ لینے والے چیف ایگزیکٹو بن گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندر پچائی 12 سال قبل گوگل سے وابستہ ہوئے تھے اور ان کی زیر نگرانی گوگل نے جو اہم مصنوعات تیار کیں ان میں گوگل کا ویب براؤزر” کروم “اور موبائل فون میں استعمال ہونے والا آپریٹنگ سسٹم ’اینڈروئڈ ‘ شامل ہیں۔کمپنی ریکارڈ کے مطابق سندر پچائی کو رواں ماہ 19کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالرز کے حصص دئیے گئے۔واضح رہے43 سالہ سند رکا تعلق بھارتی شہر چنائی سے ہے۔جنہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں گوگل کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ۔

متعلقہ عنوان :