حج 2016 ء ،سعودی وزارتِ حج نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے سرکاری و نجی اداروں سے ا نتظامات بارے تجاویزطلب کرلیں

پاکستانی ایک وفد16فروری کوسعودی عرب روانہ ہوگا

بدھ 10 فروری 2016 19:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء ) وزارتِ حج سعودی عرب نے حج 2016 ء کے انتظامات کے حوالے سے حکومت پاکستان سمیت دنیا بھر کے سرکاری و نجی اداروں سے تجاویزطلب کرلیں اس سلسلہ میں پاکستانی ایک وفد16فروری کوسعودی عرب روانہ ہوگا آن لائن کے مطابق سعودی عرب میں حجاج کو خدمات فراہم کرنے والے سرکاری و نجی اداروں اور وزارتِ حج سعودی عرب کی تعلیمات کی روشنی میں حج 2016کی تیاری کا آغاز کرے گا ، حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے ریجنل چےئرمین حافظ شفیق کاشف نے بتایا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت حج 2016ء کے لئے عازمینِ حج کو سستے اور متوازن بجٹ میں پیکج دینے کے لےئے ہوپ نے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے حج 2016 ء کے انتظامات کے حوالے سے ہوپ کی قیادت کا ایک وفد15 فروری کو سعودی عر ب روانہ ہوگا اور سعودی عرب میں حجاج کو خدمات فراہم کرنے والے سرکاری و نجی اداروں اور وزارتِ حج سعودی عرب کی تعلیمات کی روشنی میں حج 2016کی تیاری کا آغاز کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے ای حج سسٹم (Electronic Hajj System)کی مدد سے عازمینِ حج کی نقل وحرکت اور ان کو سروسز فراہم کرنے کے عمل کو تیز ترین کرنے اور حجاج کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے جن پاکستانی نجی کمپنیوں کو حج 2015کے آپریشن میں مانیٹرنگ اور سی ڈی سی (Complaints Disposal Cell) کے ذریعے کلےئر کردیا ہے اور گذشتہ سال حکومت کی طرف سے نافذ کردہ انفرادی بینک گارنٹی بھی دے چکے ہیں ان کے خلاف کسی بھی کاروائی کا کوئی جواز نہیں ہے ، موجودہ حکومت نے پرائیویٹ حج سکیم کے حجاج کو فراہم کی گئی خدمات کو یقینی بنانے اور حجاج سے کئے گئے معاہدوں کی پاسداری پر عمل درآمد کے لےئے جو سروس پرووائڈرایگریمنٹ (Serivce Provider Agreement) بنایا ہے ہوپ نے تمام کمپنیوں کو اس کا پابند بنایا ہے لہٰذا ایسی کمپنیوں کی رینوول (Renewal) میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بجائے ان کو مزید 5 سال کے لےئے رینوول لیٹر (Renewal Letter) جاری کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس 70کروڑ روپے کی کیش گارنٹی کے باوجود گذشتہ سال انفرادی کیش گارینٹیاں دیں اور کامیاب حج آپریشن کے بعد ان کو ریلیز کروا کر ایک بار پھر اپنی ذمہ داری اور اہلییت ثابت کردی ہے۔

لہٰذا حج پالیسی کی تیاری میں ہوپ کی تجاویز کو شامل کیا جائے اور آرگنائزرز کے تحفظات دور کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :