Live Updates

عوامی ایشوز پر اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد خارج ازامکان نہیں ‘چوہدری محمدسرور

(ن) لیگ کسی خوش فہمی کا شکار نہ رہے تحریک انصاف سڑکوں پر آئی توانکو گھر جانا ہی پڑیگا عمران خان حق اورسچ کی بات کرتے ہیں اور تحریک انصاف کا (ن) لیگ سمیت کوئی جماعت انتخابی اور سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتی ‘سابق آرگنائزر کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 فروری 2016 19:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عوامی ایشوز پر اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد خارج ازامکان نہیں ‘ہر طبقہ حکمرانوں کیخلاف نفر ت کا اظہار کر رہا ہے ‘ (ن) لیگ کسی خوش فہمی کا شکار نہ رہے تحریک انصاف سڑکوں پر آئی توانکو گھر جانا ہی پڑیگا‘تحریک انصاف کے سڑکوں پر آنیکی بات پر حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ جاتیں ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہے‘عمران خان حق اورسچ کی بات کرتے ہیں اور تحریک انصاف کا (ن) لیگ سمیت کوئی جماعت انتخابی اور سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتی ‘احتجا ج کرنیوالوں کو حکمرانوں کی دھمکیاں انکے آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتیں ہیں ۔

اپنے دفتر ایک اجلاس اور مختلف وفود سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمران عوام کے ووٹوں سے نہیں الیکٹرول فراڈ سے اقتد ار میں آئے ہیں اسی وجہ سے حکمران تحر یک انصاف کے سڑکوں پرآنے سے خوفزدہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے وہ واحد لیڈر ہیں جن کی ایک کال پر تحر یک انصاف کے لاکھوں کارکنان پورے ملک کو جام کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی پاکستان ہی سب سے بڑی عوامی جماعت ہے اور پارٹی ممبرشپ میں عوام کا پیار محبت بھی تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسوں پر مکمل اعتماد کا ثبوت ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات