ڈی جی خان:پی آئی اے کا نہتے مزدوروں کے ظالمانہ قتل عا م پریوم سیا ہ منایا گیا

قومی اداروں کی نجکاری:نیشنل لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

بدھ 10 فروری 2016 19:00

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) پورے ملک کی طرح ڈیرہ غازیخان بھی نیشنل لیبر فیڈریشن کے زیرِ اہتمام پی آئی اے اور دیگر قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور پی آئی اے کا نہتے مزدوروں کے ظالمانہ قتل عا م پریوم سیا ہ منایا گیامظاہرین سے نیشنل لیبر فیڈریشن ضلعی صدر مرزا محمد عیسٰی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے میں پر امن احتجاج کے دوران معصوم مزدوروں قتل باعث شرم ہے حکومت کے اس قسم کے ہتھکنڈے مزدوروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہم پی آئی اے کی اور دیگر قومی اداروں کی نجکاری کو مسترد کرتے ہیں مظاہرے میں الغازی انقلاب یونین ،پاپولریونین سیمنٹ فیکٹری ،ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ مزدوریونین ،اور ٹی ایم اے کے سینکڑوں مزدوروں نے شرکت کی اور محمد حسنین فراز،جاوید اقبال ،محمد اسماعیل بخاری ،شمس الدین نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :