فیصل آباد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے 370ملین جاری کر دیئے گئے ہیں،چوہدری محمد شفیق

بدھ 10 فروری 2016 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) سمال انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد کیلئے 370ملین روپے جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ سوئی گیس کی پائپ لائن تبدیل کر دی گئی ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری محمد شفیق نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے چیف ایگزیکٹو اینڈ بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین ریاض الحق کی سربراہی میں آنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ انڈسٹری پنجاب کی تمام سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کو اپ گریڈ کررہا ہے اور فیصل آباد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں ترقیاتی کام کا آغاز ہوچکا ہے۔چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ فیصل آباد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں سیوریج سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے کام جاری ہے جس کے بعد تمام سڑکوں اور باقی بنیادوں ضرورتوں کو بھی فوری اپ گریڈ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ جون 2017ء میں مکمل ہوجائے گا اور اس کی تکمیل کے بعد صنعتی شعبہ میں مزید بہتری آئے گی اور لوگوں کو روزگار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ انڈسٹری کی ترقی کے ساتھ ساتھ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کیلئے حفاظتی اقدامات پر بھی خاص توجہ دی جا رہی ہے تاکہ وہ بہترین اور محفوظ ماحول میں کام کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :