Live Updates

افتخار علی مشوانی اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء میں اختلافات ختم ،پارٹی مفاد کیلئے مشترکہ کوشش جاری رکھنے کا عہد

بدھ 10 فروری 2016 18:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) چئیرمین ڈیڈک کمیٹی مردان افتخار علی مشوانی اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء نے اختلافات ختم کرکے پارٹی مفاد کیلئے مشترکہ کوشش جاری رکھنے کا عہد کیا۔ تفصیلات کیمطابق چئیرمین ڈیڈک کمیٹی ایم پی اے افتخار علی مشوانی اور سٹیل ٹمبر ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے صدر تحریک انصاف تخت بھائی سٹی کے سابق صدر حاجی سیف الرحمان محسود کے درمیان گزشتہ بلدیاتی انتخابات کے دوران اختلافات پیدا ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اور سیف الرحمان محسود نے آذاد حثیت سے یونین کونسل پٹ بابا سے ڈسٹرکٹ کونسلر کا الیکشن لڑا۔ جو بعد ازاء اختلافات شدت اختیار کرگئے تھے۔ پی ٹی آئی کے تحصیل کونسلر ارشد خان اور یونین کونسل دامن کوہ کے یوتھ کونسلر اینجنئیر شہزاد حسین کی کوششوں سے دونوں پارٹی رہنماوں کے درمیان مصالحتی کوششیں کی گئی جو بار آور ثابت ہوئیں۔ اور ایک مصالحتی تقریب حاجی سیف الرحمان محسود کی رہائیش گاہ پر منعقد ہوئی۔ جسمیں پارٹی عہدیداروں ر کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایمپی اے افتخار علی مشوانی اور حاجی سیف الرحمان محسود نے تمام اختلافات ختم کرکے پارٹی مفاد کیلئے تمام کوششیں مشترکہ طور پر بروئے کار لانے کا عہد کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :