تنظیم اساتذہ پاکستان کے عہدیداران کے وفدکی سینیٹرسراج الحق سے ملاقات، ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

بدھ 10 فروری 2016 18:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) ردو کے نفاذ،یکساں نظام تعلیم اور اساتذہ کے بنیادی مسائل بارے تنظیم اساتذہ پاکستان کے عہدیداران کے وفدکی امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق سے ملاقات کی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے تنظیم اساتذہ کے عہدیداران خیر اللہ حواری،مصباح الاسلام ،سید محمد شاہ باچا،صاحبزادہ صادق شاہ باچا،اور میاں ضیاء الرحمان پر مشتمل وفد نے المرکز الاسلامی پشاور میں ملاقات کی اس موقع پر اساتذہ نے ملک بھر کے ملازمین کو درپیش مسائل جن میں پاکستان کے اساسی نظرئے سے ہم اہنگ یکساں نظام تعلیم کی تشکیل ،یکساں ذرئعہ تعلیم اردو کے نفاذ،اور تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں شامل کرنے کے مسائل شامل تھے پر تحریری یاداشت پیش کی اساتذہ نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے مطالبہ کیا کہ وہ اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے سینیٹ میں بھی آواز اٹھائیں اور حکام سے دوٹوک الفاظ میں بات بھی کریں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ملازمین اور خصوصا اساتذہ کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں اس لئے سرکاری ملازمین کے مسائل فوری حل ہونے چاہئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے میں سینیٹ میں بھی آواز اٹھاؤنگا اور مرکزی حکومت سے بھی اس حوالے بات کرکے مسائل کے حل کیلئے کوشش کرونگا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں معماران قوم ایک اسلامی اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کیلئے اپناکلیدی کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :