ڈی سی او شیخوپورہ راؤ اعجاز ‘ ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان‘ ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز کا ہسپتالوں اورجائے حادثہ کا دورہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 10 فروری 2016 18:56

ننکانہ صاحب( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔10فروری۔2016ء) اس المناک سانحہ کی خبر ملتے ہی ڈی سی او شیخوپورہ راؤ ریاض اعجاز نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اس موقعہ پر انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ واقعہ کی انکوائری بے لاگ انکوائری کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

مزید برآں المناک واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں، ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز سلیم سمیت دیگر محکموں کے سربراہان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب پہنچ گئے اور شام تک ہسپتال میں ہی موجود رہے۔

متعلقہ عنوان :