ڈیرہ، واپڈارورل ڈویژن کے صارفین رل گئے‘نئے ایکسین نے ہرصارف پرتیس ہزارسے زائدجرمانہ عائدکردیا

بدھ 10 فروری 2016 18:53

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) واپڈارورل ڈویژن کے صارفین رل گئے‘نئے ایکسین نے ہرصارف پرتیس ہزارسے زائدجرمانہ عائدکردیا‘کسی بھی صارف کے جرمانے کومعاف کرنے سے صاف انکار‘دفاترمیں صارفین سے ہتک آمیزسلوک‘صارفین حصول انصاف کیلئے کنزیومرکورٹ سے رجوع کرنے لگے۔واپڈارورل ڈویژن کی رواں ماہ کی ریکوری ختم ہوگئی اورلاسزبڑھ گئے۔

چیف ایگزیکٹوپیسکوکاایکسین رورل ڈویژن کے صارفین سے نارواسلوک کرنے پرسرزنش۔تفصیلات کے مطابق نئے ایکسین پیسکورورل ڈویژن نوراللہ خان کی جب سے تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اس دن سے ہرصارف کے بل پرتیس ہزارسے زائدجرمانے عائدکرنے کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے اورجب صارف جرمانے معاف کرنے کیلئے ایکسین کے دفترمیں جاتے ہیں تواول توایکسین گھنٹوں لائن میں ٹھہرانے کے بعدصارفین سے ملاقات نہیں کرتا اورجب صارف کوایکسین سے ملاقات کاموقع ملتاہے توانکی سخت بے عزتی کی جاتی ہے اورانکی بات سرے سے سنی ہی نہیں جاتی اورجرمانہ اس صورت میں معاف کرنے کے احکامات جاری ہوتے ہیں جب صارف آدھاجرمانہ اداکرتاہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صارفین نے ایکسین رورل ڈویژن کیخلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے ناجائزجرمانوں کیخلاف کنزیومرکورٹ سے رجوع کیاہے جہاں کنزیومرکورٹ نے انکومکمل ریلیف بھی دیاہے۔صارفین سے ہتک آمیزسلوک رواں رکھنے پرچیف ایگزیکٹوپیسکونے نئے ایکسین پیسکوکی سرزنش بھی کی ہے کیونکہ جب سے نئے ایکسین تعینات ہوئے ہیں اس دن سے لائن لاسزبیحدبڑھ گئے ہیں اورریکوری بالکل ختم ہوکررہ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :