ڈیرہ، پندرہ سب انسپکٹرکوانسپکٹرزکے عہدے پراورتین اے ایس آئیزکوایس آئی بنانے کے احکامات جاری

بدھ 10 فروری 2016 18:53

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء ) ڈی آئی جی ڈیرہ عبدالغفورآفریدی نے پندرہ سب انسپکٹرکوانسپکٹرزکے عہدے پراورتین اے ایس آئیزکوایس آئی بنانے کے احکامات جاری کردےئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی عبدالغفورآفریدی کی زیرصدارت ڈی پی سی اجلاس کاانعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی آئی جی عبدالغفورآفریدی نے سب انسپکٹراللہ وسایا‘پرویزشاہ‘محمدنواز‘محمدنوازگنڈہ پور‘اللہ داد‘ہارون رشید‘شمع جان‘فیض کلیم‘محمدبشیر‘کاظم حسین‘سجاول‘سعداللہ‘غلام یاسین‘عالمگیراورانعام خان گنڈہ پورکوانسپکٹرزکے عہدے پرتعینات کردیاجبکہ اسی طرح تین اے ایس آئیزقاضی نذیر‘اسلم اورمحمدریاض کوایس آئی بنانے کے احکامات جاری کردےئے۔

ڈی آئی جی عبدالغفورآفریدی نے ان پندرہ سب انسپکٹرکوکنفرم کردیااورآئی جی پی کوباقاعدہ انکے آرڈرزکرنے کی سفارش بھی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :