برطانوی فوج میں تین 16 سالہ بہن بھائی بیک وقت میں فوج میں شامل ہونے والے پہلے تین جڑواں بچے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 10 فروری 2016 18:47

برطانوی فوج میں تین 16 سالہ بہن بھائی بیک وقت میں فوج میں شامل ہونے والے ..

لندن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 10فروری۔2016ء) برطانوی فوج میں تین 16 سالہ بہن بھائی بیک وقت میں فوج میں شامل ہونے والے پہلے تین جڑواں بچے بن جائیں گے۔میرین، کونور اور لورین ڈفی جلد ہی برطانوی شہر ہیمپشائر میں کیڈٹ کالج سے فارغ ہو کر عملی تربیت شروع کر دیں گے۔ان کی والدہ 40 سالہ ٹریسی ڈفی کوین الیگزینڈرا کی رائل آرمی میں شامل رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے بچوں پر فخر ہے۔فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پہلے تین جڑواں بچے ہیں جو ایک ساتھ فوج میں خدمات سرانجام دیں گے۔کونور اور میرین آئندہ ماہ اپنی تربیت کا آغاز کر دیں گے جبکہ لورین اپنی سلیکشن کی تاریخ کا انتظار کر رہی ہیں۔ان تینوں بچوں کو فارنبرو ملٹری پریپریشن کالج میں ایک تقریب کے دوران یہاں تک پہنچنے کے صلے میں ایوارڈ دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹریسی ڈفی کا کہنا ہے کہ کالج جانے سے ان کے بچے ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں اور انھوں نے ایک ٹیم کی طرح کام کرنا سیکھا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا جانے سے میرے گھر میں سناٹا چھا جائے گا، لیکن مجھے پھر بھی ان پر فخر ہے۔ یہ بہت اچھا ہے کہ وہ یہ سب خود کر رہے ہیں۔ لیکن وہ ایک ساتھ ہوں گے۔ اگر ان میں سے کوئی ایک مشکل میں ہوا تو دیگر دو ہمیشہ اس کی مدد کو آئیں گے۔

میرین نے گذشتہ جون میں کالج جانا شروع کیا تھا اور وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلنا چاہتی تھیں اور دوران جنگ کام کرنے والی نرس بننا چاہتی تھیں۔کونور نے بھی اسی وقت کالج میں داخلہ لے لیا تھا اور فضائیہ میں شامل ہونا چاہتے تھے۔ کونور اور میرین ایک ہی دن ہیروگیٹ میں اپنی تربیت کا آغاز کریں گے۔لورین نے دیگر دو کے مقابلے میں کچھ تاخیر سے کالج جانا شروع کیا۔ یہ تینوں جلد ہی قومی فوجی بھرتی مہم کے لیے تیار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :