شانگلہ میں برف باری اور بارش کا سلسلہ شروع، وادی میں ٹھنڈ کا راج، پہاڑی سلسلوں نے برف کی سفید چادر اڑھ لی

بدھ 10 فروری 2016 18:39

الپوری ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) شانگلہ میں برف باری اور بارش کا سلسلہ شروع، وادی شانگلہ میں ٹھنڈ کا راج ، وادی کے پہاڑی سلسلوں نے برف کی سفید چادر اڑھ لی ہے، بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ،تیز اور یخ بستہ ہوائیں،سردی کی شدت میں اضافہ، ،بالائی پہاڑی علاقوں میں لوگ گھروں میں محصور ، محکمہ موسمیات نے ہفتے تک بارشوں اور برف باری جاری رہنے کی پیشنگوئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شانگلہ ضلع بھر اور گردونواح میں بدھ کے صبح سے شروع ہونے والی بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ،بالائی پہاڑی علاقوں میں برف جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہو رہی ہے ، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ،شانگلہ کے بالائی پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا،مسلسل بارشوں اور ہلکی برف باری لوگوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، سوختی لکڑی کی قلت اور قیمتوں میں اضافے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے،شانگلہ کے میدانی علاقوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری، لیلونئی،شاہ پور، بشام ،دندی،پورن الوچ،چکیسر، کروڑہ،رانیال ،کماچ نصرت خیل،مارتونگ، میرہ،شنگ،کوز کانا،داموڑی،بلکانئی میں بارش جاری، جبکہ پہاڑی سلسلوں شلخو سر، مان سر،چانگا سر،اجمیر سر، کاپر بانڈہ ، کوپرا سر ،سپن سر، شانگلہ ٹاپ ،یختنگی ٹاپ ، مانی سر پر ،کاروڑی سر،جبہ بانڈہ،نامے ، شانگلہ ملم جبہ،جبڑ،امنوی،اچر سر اور دیگر پہاڑی سلسلوں پر برف باری جاری ہے، جس کی وجہ سے وادی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات نے ائندہ ہفتے تک برف باری اور بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :