ننکانہ صاحب میں قیامت صغریٰ :شدیددھند کے باعث 25ٹن کیمکل سے بھرے ٹرک کیساتھ کارکی ٹکرسے دھماکہ ‘ کمسن بچوں سے بھرے 2سکول کے رکشوں سمیت دو موٹر سائیکلیں‘ 2کاریں جل گئیں‘ 12افراداور بچے جل کر جاں بحق ہوگئے ۔۔ننکانہ بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ سب سے پہلے جائے وقوعہ پرپہنچا گیا‘ ریسکیو 1122کے بھی گیارہ مرد وخواتین نازک حالت میں لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں منتقل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 10 فروری 2016 18:15

ننکانہ صاحب میں قیامت صغریٰ :شدیددھند کے باعث 25ٹن کیمکل سے بھرے ٹرک ..

ننکانہ صاحب( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔10فروری۔2016ء) ننکانہ کے علاقہ کوٹ وار میں کراچی حیدرا آباد سے ایک 25ٹن وزنی کیمیکل بھرا ٹرالہ مرید کے جانا تھا ڈرایئور اپنے رشتہ داروں کے گھر رات آکر ٹھہر ا اور صبح سات بج کر30منٹ پر وہ ٹرالہ کو بیک کر رہا تھا کہ دھند کے باعث مانانوالہ کی طرف سے آنے والی نامعلوم کار ٹرالہ سے ٹکرا گئی جس کے باعث زور دار دھماکہ سے کیمکل نے آگ پکڑ لی موقع پر دو رکشے بھرے سکول سے کم سن بچوں کے لے کر کھڑے ہوئے تھے اور دو کاریں 2موٹر سائیکل جو اس حادثہ کی نظر ہوگئے دھماکے کے بعد آگ اتنی شدید تھی کہ رکشوں میں سوار بچے اور تین لیڈی ٹیچر جو جل کر راکھ بن گئے ایک محتاط اندازے کے مطابق 21بچے خواتین مر د جل کر راکھ بن گئے اور نو لاشیں موقع سے برآمد ہوئی ہیں جو ناقابل شناخت ہو چکی تھی ان کے علاوہ 55سالہ عبدالرحمان ، 50سالہ سکندر ، 22سالہ اشرف ، 11سالہ احمد رضا، 30 سالہ حیدر، 50سالہ کوثر پروین،12سالہ رضا، ،25سالہ حماد، 95سالہ محمد علی، 35سالہ عارف، سولہ سالہ شیزہ ، تیرہ سالہ انم علی بر ی طرح جھلس گئے ان افراد کو نازک حالت کے پیش نظر لاہور کے میو ہسپتال جنرل ہسپتال اور فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال شفٹ کیا گیا جہاں ان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اس حادثہ میں پریڈ پر جانے والے پنجاب پولیس کے سکندرASIاور تین سپاہی بھی جل گئے۔

ننکانہ صاحب میں قیامت صغریٰ :شدیددھند کے باعث 25ٹن کیمکل سے بھرے ٹرک ..

متعلقہ عنوان :