چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال میں 6ماہ کی ہاؤس جاب کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا آغاز

بدھ 10 فروری 2016 18:14

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کے ایم ایس نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ چانڈکا میڈیکل کالج سے گریجویشن کرنے والے طلبہ کو چھ ماہ کی ہاؤس جاب ٹرینگ کے دوسرے مرحلے کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس کے لیے آخری تاریخ 22 فروری مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

داخلا فارم مین آفیس، ایڈمنسٹریشن بلاک سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق امیدواروں کے انٹرویو 25 فروری پر صبح 10 بجے سے پیڈس سرجری ہال سی ایم سی لاڑکانہ میں لیے جائیں گے، انٹرویو میں حصہ نہ لینے والے امیدواروں کو ہاؤس جاب پروگرام کے لیے منتخب نہیں کیا جائے گا۔