Live Updates

بیرونی قرضوں کے مخالف عمران خان کس حیثیت سے صوبہ کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے رہن رکھ رہے ہیں، زاہد خان

بدھ 10 فروری 2016 18:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے منصوبوں کیلئے ولڈ بنک سے کیے گئے معاہدوں کو اے این پی اقتدار میں آنے کے بعد منسوخ کر دے گی ۔کسی بھی بین الاقوامی مالیاتی ادارے یااندرونی قرضے کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی ضمانت شرط ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں زاہد خان نے کہا کہ عمران خان کی ذاتی شخصی ضمانت کی کوئی حیثیت نہیں بیرونی قرضوں کے مخالف عمران خان کس حیثیت سے صوبہ خیبر پختونخوا کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے رہن رکھ رہے ہیں قوم نام نہاد خودار سیاستدان کا اصل چہرہ پہچان چکی ہے ۔زاہد خان نے عمران خان کی ورلڈ بنک سے ملاقات اور صوبائی سرکاری ہسپتالوں کو اپنے امریکہ پلٹ رشتہ دار کے حوالے کرنے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :