امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا شیخوپورہ کے قریب کار اور ٹینکر کی ٹکر کے نتیجہ میں آگ لگنے کے واقعہ پر اظہار افسوس

بدھ 10 فروری 2016 18:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے شیخوپورہ کے قریب کار اور ٹینکر کی ٹکر کے نتیجہ میں آگ لگنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سکول کے بچوں سمیت جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔دریں اثنا سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے آگ لگنے کے واقعہ پر اظہار افسوس اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :