راولپنڈی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 فروری 2016 18:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں کانفرنس ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس میں آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی بحالی سمیت مختلف معاملات پر غورکیا گیا۔ اجلاس میں میں ملکی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بھی غور کیا گیا جبکہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس میں قبائلی علاقوں میں آپریشن سے متاثرہ افراد کی اپنے علاقوں میں واپسی اور آبادکاری کے معاملات سمیت انفراسٹرکچر کی تعمیرٍ نو کا جائزہ بھی لیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ کور کمانڈ رکانفرنس میں ملک کی اندرونی سلامتی اور بیرونی خطرات سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردہ کے خلاف جنگ ایک پیچیدہ جنگ ہے ، ملک کے اندر دہشت گردوں کے سہولت کار موجود ہیں تاہم پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں حاصل کیں۔ قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔