ارکان کو بولنے کیلئے وقت کم ملنا گراں گزرتا ہے ممبران کو بولنے کیلئے زیادہ وقت دیا جائے،قائد حزب اختلاف کا مطالبہ

کسی بھی پارلیمنٹ میں لا محدود تقریریں نہیں ہوتیں ،پارلیمانی لیڈر کو 10 منٹ دیئے جائیں گے اور ممبران کو 5 منٹ دیئے جائیں گے ، چیئرمین سینیٹ کا جواب

بدھ 10 فروری 2016 18:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ ارکان کو بولنے کیلئے وقت کم ملنا گراں گزرتا ہے ممبران کو بولنے کیلئے زیادہ وقت دیا جائے ۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ کسی بھی پارلیمنٹ میں لا محدود تقریریں نہیں ہوتیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پی آئی اے کا معاملہ انتہاء اہم ہے اہم معاملے پر بحث ہو رہی ہے ممبران کو بولنے کیلئے زیادہ وقت دیا جائے یہ کوئی کلاس روم نہیں کہ وقت کی قدغن ہو ارکان کو وقت کم ملنا گراں گزرتا ہے جس کے جواب میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمانی لیڈر کو 10 منٹ دیئے جائیں گے اور ممبران کو 5 منٹ دیئے جائیں گے کلاس روم اور پارلیمنٹ میں وقت کی قدغن ہوتی ہے کسی بھی پارلیمنٹ میں لا محدود تقریریں نہیں ہوتیں ۔

متعلقہ عنوان :