اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے اجلاس میں اپوزیشن کا ایجنڈا شامل نہیں ، سینیٹر مشاہد حسین سید

سینیٹ سیکرٹریٹ ریکوزیشن اجلاس میں اپوزیشن کا ایجنڈا شامل کرے اور وقفہ سوالات ختم کرے ،چیئرمین سینیٹ کی رولنگ

بدھ 10 فروری 2016 18:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے اعتراض کیا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے اجلاس میں اپوزیشن کا ایجنڈا شامل نہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے رولنگ دی کہ سینیٹ سیکرٹریٹ ریکوزیشن اجلاس میں اپوزیشن کا ایجنڈا شامل کرے اور وقفہ سوالات کو ختم کرے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے اعتراض کیا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے اجلاس میں اپوزیشن کا دیا گیا ایجنڈا شامل ہی نہیں ریکوزیشن پر بلائے جانیوالے اجلاس کے ایجنڈے کی تیاری سے متعلق ابہام ہے ۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے رولنگ دی کہ حکومت کے بلائے گئے اور اپوزیشن کی ریکوزیشن اجلاس میں فرق ہے ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ ریکوزیشن اجلاس اپوزیشن کا ایجنڈا شامل کرے اور وقفہ سوالات کو ختم کر ے ۔