سینیٹ نے نامور ادیب انتظار حسین مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد اور ترمیمی بل غیر ہنر مند محنت کشوں کیلئے کم سے کم اجرت کے ترمیمی بل کی منظوری دیدی

پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر پی پی آئی بی ترمیمی آرڈیننس پیش، متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا

بدھ 10 فروری 2016 18:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) سینیٹ نے نامور ادیب انتظار حسین مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد اور ترمیمی بل غیر ہنر مند محنت کشوں کیلئے کم سے کم اجرت کے ترمیمی بل کی منظوری دیدی ۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے وزارت دفاع اور پانی و بجلی کی رپورٹیں ایوان میں پیش کر دی گئیں ۔ سینیٹر پرویز رشید نے پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر پی پی آئی بی ترمیمی آرڈیننس پیش کیا جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ۔

بدھ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں نامور ادیب انتظار حسین مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد منظور کی گئی ۔ سیینٹ کی جانب سے انتظار حسین کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور حکومت کی جانب سے انتظار حسین ادبی ایوارڈ کے اعلان کی بھی تعریف کی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس میں غیر ہنر مند محنت کشوں کیلئے کم سے کم کم اجرت کے ترمیمی بل کی بھی منظوری دی ۔

وزارت پانی و بجلی کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے ایوان میں پیش کی جبکہ وزارت دفاع کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ چیئرمین کمیٹی مشاہد حسین سید نے ایوان میں پیش کیا دوسری جانب سے سینیٹر پرویز رشید نے پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر پی پی آئی بی ترمیمی آرڈیننس ایوان میں پیش کیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے آرڈیننس متعلقہ کمیٹی سپرد کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :