لاڑکانہ :ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں شہریوں اور ٹی ایم او ڈوکری کے درمیان ہاتھا پائی، ٹی ایم او پر تشدد

بدھ 10 فروری 2016 17:41

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) باڈہ میں ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں شہریوں اور ٹی ایم او ڈوکری کے درمیان ہاتھا پائی، ٹی ایم اوز پر تشدد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ جاوید علی جاگیرانی نے اچانک ٹی ایم او ڈوکری امداد کھوکھر اور ٹی ایم او باڈہ گلشیر کھوکھر کے ہمراہ باڈہ شہر کے دورے پر نکلے جہاں احتجاج کرنے والے شہریوں نے ڈی سی کے سامنے سخت احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ کافی عرصے سے تاریخی شہر باڈہ میں سیوریج نظام درہم برہم ہے جس کے باعث شہر کے گلیوں اور محلوں میں گندہ پانی تالاب کی صورت اختیار کرلیا ہے لیکن ٹی ایم اوز کی جانب سے کوئی تعاون نہیں ہے، اس دوران ٹی ایم او ڈوکری نے شہریوں سے بات چیت کرنے کی کوشش کی جس پر مشتعل شہریوں نے ٹی ایم او ڈوکری اور باڈہ پر دھاوا بول دیا اور ڈی سی کے سامنے ہاتھائی کرکے ٹی ایم او ڈوکری اور باڈہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس دوران پولیس اہلکاروں نے دونوں ٹی ایم اوز کو شہریوں سے بچالیا جبکہ ٹی ایم اوز اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب شہریوں کی جانب سے حیدر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرکے سخت نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :