نیشنل ووکیشنل و ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نوجوانوں کو ہنر سے آراستہ کر کے گرانقدر خدمات سر انجام دے رہا ہے، ممنون حسین

مختلف پروگراموں کے تحت نوجوانوں کی صلاحیت میں اضافے سے نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں آسانی ،ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا، صدر مملکت کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹک سے گفتگو

بدھ 10 فروری 2016 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ نیشنل ووکیشنل و ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نوجوانوں کو ہنر سے آراستہ کر کے گرانقدر خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ یہ بات صدر مملکت نے نیوٹیک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ذوالفقار چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت مختلف پروگراموں کے تحت نوجوانوں کی صلاحیت میں اضافہ کررہی ہے، اس سے نہ صرف نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں آسانی ہوگی بلکہ ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ بھی ہوگا۔

صدر مملکت نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیوٹیک کو ہدایت دی کہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پرمتعلقہ اداروں سے رابطے بڑھائیں تاکہ ان پروگراموں کو زیادہ مؤثر طریقے سے چلایا جاسکے۔اس موقع پر ذوالفقار چیمہ نے صدر مملکت کو جاری پروگراموں اور آئندہ لیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :