محکمہ تعلیم سندھ کے افسران کیلئے 20کروڑ روپے جاری کرناقوم سے مذاق ہے،اسماعیل راہو

بدھ 10 فروری 2016 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) مسلم لیگ ن سندھ کے صدرمحمداسماعیل راہواورسیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے محکمہ تعلیم کے افسران کے گھراورفرنیچرکی تزئین وآرائش کیلئے 20کروڑروپے کی رقم جاری کرنے کے انکشاف پرکہاکہ سرکاری افسران کے گھروں کیلئے خطیررقم جاری کرناقوم کے معماروں کے روشن مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے ،سرکاری اسکولوں کی اپ گریڈیشن اوربچوں کی سیکورٹی کے نام پرفنڈزکارونارونے والی سندھ حکومت نے اپنے جیالے افسران کونوازنے کیلئے افسران کے گھراورفرنیچرکیلئے 20کروڑروپے کی خطیررقم جاری کرکے قوم کے روشن معماروں سے اپنا تعلیم دشمن رویہ ثابت کردیاہے ،سرکاری اسکولوں کیلئے فوری فنڈزفراہم کئے جائیں ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے صدرمحمداسماعیل راہواورسیکریڑی اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاوٴس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،اسماعیل راہونے کہاکہ سندھ کے سرکاری اسکولوں میں ایک طرف قوم کے معماردہشت زدہ ماحول میں پڑھنے پرمجبورہیں ، اسکولوں کی حالت انتہائی مخدوش ہے ،سرکاری اسکولوں میں بچے ٹاٹ پربیٹھ کرپڑھنے پرمجبورہیں،اسکول کی سیکورٹی اورمرمتی کاموں کیلئے سندھ حکومت کے پاس رقم موجودنہیں ہیں دوسری طرف محکمہ تعلیم کے افسران کے گھروں کی تزئین وآرائش کیلئے بیس کروڑروپے جاری کرناقوم کے مستقبل سے ایک مذاق ہے ،اسلم ابڑوکاکہناتھاکہ سندھ حکومت قوم کے روشن مستقبل سے نہ کھیلے اورسرکاری اسکولوں کی مخدوش عمارتوں کی فوری تعمیراوربہترسیکورٹی پلان کیلئے 20کروڑ روپے کی یہ رقم مختص کرکے اپنادوہرامعیارختم کرے۔

متعلقہ عنوان :