پاکستان پیپلز پارٹی سندھ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

بدھ 10 فروری 2016 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ ایگزیکیٹو کمیٹی کا اجلاس پی پی سندھ کے صدر اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نثار احمد کھوڑو، تاج حیدر، مراد علی شاہ، مولا بخش چانڈیو، منظور وسان، ڈاکٹر سکندر میندھرو، ناصر شاہ، نجمی عالم، وقار مہدی، راشد ربانی، لعل بخش بھٹو، شگفتہ جمانی، سہراب خان مری، ہری رام اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 16 مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری پر غورو خوص کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس ضمن میں پیپلز پارٹی سندھ اگلے ہفتہ ایک آل پارٹیز کانفرنس بلائے گی جس میں مردم شماری کے حوالے سے غورو خوص کیا جائے گا، اس کے طریقے کار کا جائزہ لیا جائے گا اور مشترکہ موقف اختیار کیا جائے گا۔ اے پی سی کی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا جبکہ ضلعی سطح پر اے پی سی کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری کی مانیٹرنگ کیلئے صوبائی ڈویژنل، ضلعی اور وارڈ سطح پر کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔