کراچی،ایف آئی اے کا چیکرزہمراہ کے فیکٹری پر چھاپہ، جعلساز فیکٹری مالک اور منیجر گرفتار

بدھ 10 فروری 2016 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) ایف آئی اے کا چیکرزہمراہ کے فیکٹری پر چھاپہ، جعلساز فیکٹری مالک اور منیجر گرفتار، بڑی مقدار میں تیار جعلی چاکلیٹ و تیاری کا سامان اورمشینری قبضے میں لے لی ، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائیٹ ایریا میں واقع ڈین پاک فوڈ انڈسٹری (DFI پرائیوٹ لمیٹڈ)کے قانونی اٹارنی چیکرز (chekers)نے ایف آئی اے(FIA) میں ایف آئی آر 20/2016 جرم دفعہ 66/67.420.468.471.

(جاری ہے)

109ppe کاپی رائٹ ایکٹ درج کرائی کہ پاکستان میں چاکلیٹ بنانے والی نامور کمپنی ڈین پاک فوڈ انڈسٹری کی مشہور زمانہ چاکلیٹ اسپنسر کلاسک لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع شالیمار فوڈ انڈسٹریز نامی کمپنی جعلسازی سے ان کی پروڈکٹ ہوبہ ہو شکل میں جعلی تیارکرکے ملک بھرمیں سپلائی کررہی ہے جس سے ڈین پاک فوڈ انڈسٹری کی ساکھ متاثر ہورہی ہے ، مقدمہ درج ہونے پر ایف آئی اے نے چیکرز کے ہمراہ شالیمار فوڈ انڈسٹریز پر چھاپہ مارکرفیکٹری اونروسیم انور اور منیجر خالد رشید کو گرفتار کرلیا ، جبکہ فیکٹری مالک وسیم انور کے بھائی وپاٹنرکی گرفتاری کی ہے چھاپے مارہی ہے ایف آئی اے کی ٹیم نے فیکٹری سے بڑی مقدار میں جعلی چاکلیٹ کے کارٹن ، پکنگ رول ، پلاسٹک اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :