کراچی، مدارس عربیہ کاپاکستان کی بنیادمیں اہم پہلو ہے ،یہی وطن عزیز کی بقاء میں پیش پیش ہیں،صدیق شیرازی

بدھ 10 فروری 2016 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء)مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈ ویژن کے ناظم صدیق شیرازی نے کہا کہ مدارس عربیہ کاپاکستان کی بنیادمیں اہم پہلو ہے اوریہی مدارس وطن عزیز کی بقاء میں پیش پیش ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوب مشرقی زون کے یونٹ حسین ابن علی میں "پیام امن استحکام وطن"تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس او کراچی کے تربیتی امور طارق معاویہ اور زونل ناظمین نئیر معاویہ اور محمد کا شف کا کہنا تھا کہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا منشور مدارس عربیہ کا تحفظ ، کالجز اینڈ یونیورسٹیز میں اسلامی اقدار اور نظریہ پاکستان کا فروغ ہے اس لیے طلبہ اپنی صلا حیتوں کو دین و ملت کے لیے بروے کار لائیں۔ نشست میں ایم ایس او جنوب مشرقی زون کے تمام یونٹس ناظمین اور کارکنان نے شرکت کی۔