احمدیار، دہرے قتل کے ملزم کے ڈیتھ وارنٹ جاری،13 فروری کو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا

بدھ 10 فروری 2016 16:49

احمدیار( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) دہرے قتل کے ملزم کے ڈیتھ وارنٹ جاری13 فروری کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں ہوتہ میں عرفان اعظم نے ساتھی سے ملکر معمولی جھگڑے پر سگے بھائی جنید اعظم اور بہن تہمینہ اعظم کو4جون2003 کو قتل کردیا تھا جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحمید نے19 فروری 2004کو مجرم کو سزائے موت اور 30ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا تھا مجرم کی اعلی ٰ عدالتوں اور صدر پاکستان سے رحم کی تمام اپیلیں خارج ہونے پر مذکورہ جج نے ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے مجرم کو13 فروری کو سنٹرل جیل ساہیوال میں پھانسی دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :