کراچی،سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ،15افرادزخمی

بدھ 10 فروری 2016 16:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) کراچی میں سپر ہائی وے پر وین اور ڈمپر میں تصادم کے باعث 15 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔کراچی ٹول پلازہ سے پہلے حیدر آباد سے کراچی آنیوالی منی وین اور ڈمپر میں تصادم ہو گیا۔

(جاری ہے)

حادثہ میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔ حادثہ کے باعث سپر ہائی وے پر کچھ دیر کیلئے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم دونوں گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے کے بعد ٹریفک کی روانی معمول پر آئی گئی۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :