کراچی میں اہم شخصیات کونشانہ بنائے جانے کاخطرہ،خفیہ اداروں کا خط

حاضر سروس جج ،سابق ایم پی اے کو نشانہ بنانے کیلئے ملزمان کی جانب سے ریکی مکمل کی جا چکی ہے،ذرائع

بدھ 10 فروری 2016 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) کراچی میں حاضر سروس جج اور سابق رکن صوبائی اسمبلی کو نشانہ بنانے کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ خفیہ اداروں نے دہشتگردوں کے منصوبے سے سیکیورٹی فورسز کو آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق شہر میں تخریب کاری کی بڑی واردات کے منصوبہ کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

خفیہ اداروں نے سکیورٹی اداروں کو دہشتگردی کے خدشے سے آگاہی کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا ہے ، جس میں ایک حاضر سروس جج اور ایک سابقہ رکن صوبائی اسمبلی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا گیا ہے۔

خط میں معلومات دی گئی ہیں کہ دونوں شخصیات کو نشانہ بنانے کے لئے ملزمان کی جانب سے ریکی مکمل کی جا چکی ہے جبکہ ہدف کو پورا کرنے کے لئے ایک گروہ شہر میں موجود ہے۔ دونوں شخصیات کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا جا چکا ہے اور حاضر جج کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات بھی جاری ہو چکے ہیں۔ سابقہ رکن اسمبلی کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے کا تعلق کراچی کی بڑی سیاسی جماعت سے ہے۔

متعلقہ عنوان :