پی پی 77 انتخابی عذر داری کیس کی سماعت 16تک ملتوی، فریقین کو نوٹس جاری

دوسرے فریق کو سنے بغیر حکم امتناع نہیں دے سکتے،جسٹس اقبال حمید الرحمان کے ریمارکس

بدھ 10 فروری 2016 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 77جھنگ سے متعلق انتخابی عذر داری کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16فروری تک ملتوی کر دی، جسٹس اقبال حمید الرحمان نے ریمارکس دیئے کہ دوسرے فریق کو سنے بغیر حکم امتناع نہیں دے سکتے۔بدھ کو سپریم کورٹ میں پی پی 77جھنگ سے متعلق مولانا محمد احمد لدھیانوی کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت عظمیٰ کے جسٹس اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ میں شیخ محمد یعقوب کی اہلیہ راشدہ یعقوب نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، الیکشن ٹربیونل نے ان کے شوہر کے کاغذات کی بنیاد پر جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا اور مولانا احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16فروری تک ملتوی کر دی۔

جسٹس اقبال حمید الرحمان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دوسرے فریق کو سنے بغیر حکم امتناع نہیں دے سکتے۔ سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 77جھنگ سے متعلق انتخابی عذر داری کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16فروری تک ملتوی کر دی۔ عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ دوسرے فریق کو سنے بغیر حکم امتناع نہیں دے سکتے۔

متعلقہ عنوان :