پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کی خریدوفروخت کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا

بدھ 10 فروری 2016 16:30

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کی خریدوفروخت کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا،معاہدے کے تحت قطر گیس کمپنی 2031ء تک پی ایس او کو ایل این جی فراہم کرے گی،قطر سے ایل این جی 5.35 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدی جائے گی، قطر رواں سال پاکستان کو 2.25ملین ٹن ایل این جی فراہم کرے گا، آئندہ برس سے سالانہ 3.75ملین ٹن ایل این جی خریدی جائے گی،ایل این جی کی قیمت برینٹ قیمت کا 13.37فیصد ہو گی، ایل این جی کی قیمت پر 10سال بعد نظرثانی کی جائے گی، پی ایس او ایل این جی کنٹینر کی ان لوڈنگ کے 15دن کے اندر ادائیگیاں کرے گی، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کی خریدوفروخت کے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایل این جی کی درآمد سے لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کی خریدوفروخت کے تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے،معاہدے پر وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور قطر گیس کے چیئرمین نے دستخط کئے،معاہدے کی تفصیلات کے مطابق قطر گیس کمپنی 2031ء تک پی ایس او کو ایل این جی فراہم کرے گی،قطر سے ایل این جی 5.35 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدی جائے گی، قطر رواں سال پاکستان کو 2.25ملین ٹن ایل این جی فراہم کرے گا، آئندہ برس سے سالانہ 3.75ملین ٹن ایل این جی خریدی جائے گی،ایل این جی کی قیمت برینٹ قیمت کا 13.37فیصد ہو گی، ایل این جی کی قیمت پر 10سال بعد نظرثانی کی جائے گی، پی ایس او ایل این جی کنٹینر کی ان لوڈنگ کے 15دن کے اندر ادائیگیاں کرے گی۔

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کی خریدوفروخت کے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایل این جی کی درآمد سے لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قطر ایل این جی پیدا کرنے والا بڑا ملک ہے،معاہدے کے تحت پونے چار ملین ٹن سالانہ ایل این جی حاصل کریں گے

متعلقہ عنوان :