پاکستان اور قطر میں صحت، ریڈیو اور ٹیلی ویژن، ایل این جی کی خریدوفروخت ، علمی تحقیق میں تعاون کے 4معاہدے طے
بدھ 10 فروری 2016 16:30
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) پاکستان اور قطر کے درمیان صحت، ریڈیو اور ٹیلی ویژن، ایل این جی کی خریدوفروخت ، علمی تحقیق میں تعاون کے 4معاہدے طے پا گئے، وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قطر پاکستان کی افرادی قوت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہونا چاہیے،قطر پٹرولیم پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے،امیر قطر شیخ تمیم بن محمد بن خلیفہ الثانی نے کہا کہ قطر تمام پاکستانیوں کیلئے دوسرا گھر ہے، قطر کی ترقی میں پاکستانیوں کا کردار قابل تعریف ہے، قطر کا دورہ کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کے مشکور ہیں۔
بدھ کو وزیراعظم نواز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ قطر پہنچے تو قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن نصیر اور وزیر توانائی ڈاکٹر محمد بن صالح نے ان کا استقبال کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ملکوں کے ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد میں معاون خصوصی طارق فاطمی، ایئر چیف سہیل امان ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی شامل ہیں ۔
بعد ازاں وزیراعظم نواز شریف سے امیر قطر شیخ تمیم بن محمد بن خلیفہ الثانی کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، معاون خصوصی طارق فاطمی، قطر کے وزیراعظم ، وزیر توانائی اور کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ ، تجارت، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے ، قطر میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے ملازمت کے مواقعے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد معاہدوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان 4 معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق ان معاہدوں سے سب سے اہم معاہدہ ایل این جی کی درآمد کا ہے جبکہ دیگر تین معاہدوں میں دفاعی تعاون، تعلیم و صحت اور ثقافت سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے شعبے میں تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے، یادداشت پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور قطر کے وزیرخارجہ نے دستخط کئے، پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کی خریدوفروخت کے طویل المدتی معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور قطر گیس کے چیئرمین نے معاہدے پر دستخط کئے، پاکستان اور قطر کے درمیان علمی تحقیق اور تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے، قطر میں پاکستان کے سفیر شہزاد احمد اور قطر کی اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے کمانڈر نے دستخط کئے، پاکستان اور قطر کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور قطر کے وزیر صحت نے یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں، قطر پاکستان کی افرادی قوت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہونا چاہیے،قطر پٹرولیم پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے،پاکستان سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین ملک ہے۔امیر قطر شیخ تمیم بن محمد بن خلیفہ الثانی نے کہا کہ قطر تمام پاکستانیوں کیلئے دوسرا گھر ہے، قطر کی ترقی میں پاکستانیوں کا کردار قابل تعریف ہے، قطر کا دورہ کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کے مشکور ہیں۔پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کی خریدوفروخت کے تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے،معاہدے پر وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور قطر گیس کے چیئرمین نے دستخط کئے،معاہدے کی تفصیلات کے مطابق قطر گیس کمپنی 2031ء تک پی ایس او کو ایل این جی فراہم کرے گی،قطر سے ایل این جی 5.35 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدی جائے گی، قطر رواں سال پاکستان کو 2.25ملین ٹن ایل این جی فراہم کرے گا، آئندہ برس سے سالانہ 3.75ملین ٹن ایل این جی خریدی جائے گی،ایل این جی کی قیمت برینٹ قیمت کا 13.37فیصد ہو گی، ایل این جی کی قیمت پر 10سال بعد نظرثانی کی جائے گی، پی ایس او ایل این جی کنٹینر کی ان لوڈنگ کے 15دن کے اندر ادائیگیاں کرے گی۔وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کی خریدوفروخت کے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایل این جی کی درآمد سے لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قطر ایل این جی پیدا کرنے والا بڑا ملک ہے،معاہدے کے تحت پونے چار ملین ٹن سالانہ ایل این جی حاصل کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.