اسلام آباد ہائی کورٹ، وفاقی دارالحکومت میں میئر اور ڈپٹی میئرز کے جداگانہ انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ
بدھ 10 فروری 2016 16:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں میئر اور ڈپٹی میئرز کے جداگانہ انتخابات میں دائر کیسکا فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ گزشتہ روز جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ تحریک انصاف کی جانب سے فرخ احمد ڈار عدالت میں پیش ہوئے فرغ احمد ڈار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میئر اور ڈپٹی میئرز کو ایک ہی ووٹ کے ذریعے منتخب کیا جائے گا جو غیر آئینی ہے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔
اس پر جسٹس نورالحق این قریشی نے استفسار کیا کہ اس عمل سے کون سے قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے فرغ احمد ڈار نے بتایا کہ اس عمل سے آرٹیکل 17-2 ، 19 اور 25 کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔(جاری ہے)
انتخابات کے طریقہ کار تبدیل کر دیئے گئے ہیں کسی بھی جمہوری ملک ایسی کوئی مثال موجود نہیں ہے اس موقع پر جسٹس اطہر من اللہ نے پوچھا کہ جو طریقہ کار آپ چاہتے ہیں اگر اس کے مطابق الیکشن ہو جاتا ہے تو کیا آپ جیت جائیں گے ۔
ایڈووکیٹ نے عدالت میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد جیت یا ہار نہیں ہے بلکہ ہم جمہوری روایات کی بالادستی چاہتے ہیں ۔ بعدازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ درخواست میں سیکرٹری قانون و انصاف و انسانی حقوق ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن ، سیکرٹری پارلیمانی امور ، چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے درخواست تحریک انصاف کے چیئرمین یوسی 40 برائے امیدوار ڈپٹی میئر علی نواز اعوان نے دائر کی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.