لاہور، انوبسٹی گیشن ونگ کے مختلف تھانے ہتھکڑیوں کی قلت کا شکار

بدھ 10 فروری 2016 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) لاہور پولیس کے انوبسٹی گیشن ونگ کے مختلف تھانے ہتھکڑیوں کی قلت کا شکار ہوگئے۔ ملزمان کو عدالتوں میں پیش کرنے کے لئے رسیوں سے باندھنے پر مجبور ہوگئے۔ گذشتہ روز اس وقت دلچسپ صورتحال سامنے آئی جب تھانہ ریس کورس کی انویسٹی گیشن ونگ کی پولیس 4ملزمان کو کچہری میں پیش کرنے کے لئے رسیوں سے باندھ کر لائی۔

اس موقع پر جب پولیس اہلکاروں سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس ہتھکڑیاں بھی نہیں ہیں ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے لئے مجبوری ریسوں سے باندھ کر لانا پڑا۔ اس سے قبل بھی باٹا پور پولیس اور مناواں پولیس تھانوں میں ہتھکڑیاں کی کمی کے باعث کچہریوں میں ملزمان کو پیش کرنے کے لئے ہتھکڑیاں نہ ہونے کی وجہ سے ریسوں کا استعمال کرتی رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک پولیس آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملزمان کے پاس نہ صرف جدید اسلحہ ہوتا ہے بلکہ ان کی گاڑیاں بھی فٹ ہوتی ہیں۔ ریسوں سے بند ہے ملزمان کو پولیس کے چنگل سے آزاد کرانا پیشہ ور مجرمان کے لئے کونسا مشکل کام ہے۔ اگر ایسا ہوجائے تو سارا ملبہ پولیس اہلکاروں پر پڑھ جاتا ہے کہ انہوں نے غفلت، لاپرواہی اور پیسے لے کر خود ملزم آزاد کراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن ونگ میں ہتھکڑیوں کی کافی کمی ہے۔

متعلقہ عنوان :