لاہور،سزائے موت کے منتظر قیدی کو پھانسی سے ایک روز قبل آزادی مل گئی

بدھ 10 فروری 2016 16:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) سزائے موت کے منتظر قیدی کو پھانسی سے ایک روز قبل مقتول کے ورثہ سے معافی مل جانے کے باعث موت سے آزادی مل گئی۔اس موقع پر عدالت میں موجود ایک شخص نے کہا کہ مارنے والے سے جلانے والا زیادہ طاقتور ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمر آزاد نامی مجرم کو قتل کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنا یا گیا تھا ۔

تمام عدالتوں نے اس کی سزا کو برقرار رکھا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد جمعرات کے روز اسے تختہ دار پر لٹکا یا جانا تھا۔ اس سلسلہ میں مجرم کے بلیک وارنٹ بھی جاری کردیئے گئے تھے۔ گذشتہ روز مقتول کے لواحقین نے اس کو معاف کردیا۔ عدالت میں جب مقتول کے بزرگ سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے کہا کہ اللہ اور رسول کے نام پر مجرم کو معاف کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی لالچ یا خوف کے انہوں نے صرف اللہ کی خوشنودی کے لئے اللہ اور اس کے رسول کے نام پر معاف کردیا ہے۔ وہ اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتے۔ اس موقع پر ایک شخص نے کہا کہ جس کی زندگی باقی ہو اسے کوئی نہیں مار سکتا۔

متعلقہ عنوان :