پٹرولیم مصنوعات میں کمی نہ کرنا عوام دشمنی کے مترادف ہے ،ایم کیو ایم کوئٹہ

بدھ 10 فروری 2016 16:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ کے زونل انچارج ملک جنت گل کاکڑ واراکین زونل کمیٹی نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم متوسط عوامی جماعت ہونے کے ناطے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی مذمت کرتے ہیں ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہ ِ راست فائدہ عوام کوپہنچانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن حکومت کی عالمی مارکیٹ کے تناسب سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی نہ کرنا عوام دشمنی کے مترادف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات سستا ہونے کا ثمرات عوام کو منتقل کرکے تمام ٹرانسپورٹ ،ریلوے اور ہوائی جہازوں کے کرایوں میں کمی کرنی چاہئے اوراسی طرح اشیاء روز مرہ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی نظرآنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جب بھی اضافہ ہوتا تو حکومت فوراََاس تناسب سے اضافہ کردیتی ہے جس کے باعث روز مرہ استعمال کی اشیاء تک مہنگی ہوجاتی ہیں عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام کو پہنچانے کیلئے فی الفور احکا مات جاری کئے جائیں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے وقت عوام کو بڑی بڑی خوشنمانعروں اور وعدوں کے تناظراب ان کوچاہئے کہ اس اہم عوامی مسئلے پر حکومت کی بڑی کرپشن اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنا اسمبلیوں میں بھی آواز بلند کریں تاکہ حکومت اس بات پر مجبور ہوجائے کہ پٹرولیم مصنوعات کی انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق قیمتوں کی کمی کو عوام میں منتقل کریں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے انٹرنیشنل قیمتوں کی کمی کو اسی تناسب کم نہ کرنا ظالمانہ اقدام قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے ثمرات سے عوام کو مسلسل محروم رکھنا زیادتی ہے اور اس سلسلے عوام کو احتجاج پر مجبور نہ کریں بلکہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا کم از کم بیس روپیہ اور کم ہونا چاہئے ۔

انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے سوموٹو نوٹس لینے کی اپیل اور بااختیار اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ اس اہم مسئلے پر کردار اداکرکے حکومت کو من مانی سے روکے ۔

متعلقہ عنوان :